بھٹکل : 28؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل تعلقہ پنچایت کے تحت بھٹکل تعلقہ کے مختلف علاقوں میں جاری کاموں کاجائزہ لینے کے لئے ہم نے دورہ کیا اور خود ان کاموں کا مشاہدہ کیا۔ پھر اس کے بعد بھٹکل تعلقہ کے 18پنچایت کے صدور ونائب صدور اور پی ڈی اؤ کے ساتھ تعلقہ پنچایت ہال میں میٹنگ منعقد کرتے ہوئے جائزہ لیاگیااسی طرح پنچایت کو درپیش مسائل کے متعلق بھی غور وفکر کیا گیا۔ اترکنڑا ضلع پنچایت کی سی ای اؤ پریانگاایم نے ان خیالات کا اظہار کیا۔
وہ یہاں 28ستمبرکو بھٹکل تعلقہ پنچایت کے کاموں کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس میں اپنے دورے کی تفصلات بتا رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنے دورے میں خاص کر جل جیون مشن ، کچرانکاسی مراکز، سڑک تعمیرسمیت کئی کاموں کا معائنہ کیااسی کے متعلق پنچایت کے صدور ، نائب صدور اور آفیسرس کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے حل نکالنے کی کوشش کی ہے۔
سی ای اؤ نے بتایا کہ بھٹکل تعلقہ میں جل جیون مشن کے تحت سال2021-2020میں 26کاموں کو شروع کیاگیا تھا اور 3747پانی کے نلوں کے کنکشن کا منصوبہ تھا جس میں 2151کنکشن دئیے جاچکے ہیں بقیہ کام نومبر تک پورا کرلئے جانے کی بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ اسی منصوبے کےتحت رواں سال میں 56کاموں کی نشان دہی کی گئی ہے، جس کا سروے چل رہاہے ، سروے مکمل ہونےکے بعد ٹینڈر بلا کر کام شروع کئےجانےکی جانکاری دی ۔
پریانگا نے بتایا کہ اس کے علاوہ مرڈیشور میں سڑک تعمیر مسئلے کا جائے وقوع پر پہنچ کر بھٹکل اے سی ممتادیوی کے ساتھ معائنہ کیا ہے اور اس پر بھی کافی گفتگو ہوئی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان مسائل کو حل کیا جائے گا۔ ہیبلے پنچایت میں کچرانکاسی مرکز کو لے کر کیا کچھ ہورہاہے سب کے علم میں ہے۔ بھٹکل کی اے سی صاحبہ اس کے مستقل حل کی تلاش میں ہیں اس سلسلےمیں ان کی کوششیں ستائش کے لائق ہیں ہم بھی چاہتے ہیں کہ مسئلہ کا مستقل حل نکلے دیکھیں کیاہوتاہے۔ اس موقع پر تعلقہ پنچایت افسر پربھا کر چکمنے موجود تھے۔
اترکنڑا ضلع کی سی ای اؤ پریانگا ایم نے بھٹکل اے سی ممتادیوی کے ساتھ 28ستمبر کی صبح سے ماولی -1گرام پنچایت کی جنتا کالونی ، تجارتی کامپلکس، مرڈیشور کو جانے والی سڑک تعمیر ی کام ، ماولی -2گرام پنچایت ممبران کے ساتھ میٹنگ کرتےہوئے مختلف کاموں کاجائزہ لیا اسی طرح ہیبلے پنچایت میں نریگا منصوبے کے تحت زیر تعمیر اسکول کھیل میدان وغیرہ کا دورہ کرتےہوئے معائنہ کیا۔